
اسلام آباد(ٹی این آئی)ایران نے کہا ہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے ساتھ جنگ کے آغاز سے اب تک کم از کم 610 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمان پور نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ گزشتہ 12 دن کے دوران ہسپتالوں کو انتہائی دل دہلا دینے والے مناظر کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ تعداد پہلے بتائی گئی اموات (400 سے زائد) اور 3 ہزار 56 زخمیوں کے اعداد و شمار سے بڑھ گئی ہے۔