اہم خبریں

وزیر اعلی پنجاب عثمان بردار صحت یاب ہو گئے،کرونا ٹیسٹ منفی آگیا۔

لاہور (ٹی این آئی) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کورونا سے صحت یاب، کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورعوام کی دعاؤ ں سے کورونا سے صحت یاب ہوا ہوں،انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا خطرناک مرض ہے، احتیاط کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اورعوام کی دعاؤ ں سے کورونا سے صحت یاب ہوا ہوں۔ صحت یابی کیلئے دعاؤں پرعوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کورونا کے دوران بھی سرکاری امورنمٹاتا رہا۔
سرکاری ملازمین کیلئے ہر14دن بعد کورونا ٹیسٹ کرانا لازم
پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے ذریعے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ صحت یابی کے بعد دوبارہ مزید محنت اورجذبے سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا خطرناک مرض ہے، احتیاط کو ہر صورت مقدم رکھا جائے -شہری کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ماسک پہننے کی پابندی پر عمل کریں کیونکہ احتیاط میں ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button