
اہم خبریں
سینیٹ الیکشن سے متعلق حکومتی آرڈیننس کو تحریک انصاف کا اپنے ارکان پارلیمنٹ پر عدم اعتماد ہے۔بلاول بھٹو زرداری
کراچی (ٹی این آئی نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ الیکشن سے متعلق حکومتی آرڈیننس کو تحریک انصاف کا اپنے ارکان پارلیمنٹ پر عدم اعتماد قرار دے دیا۔
بلاول نے کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان سینیٹ میں اپنے نمبرز سے مطمئن نہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے فیصلے کی وجہ سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں کو متنازع بنا کر عمران خان کے لیے دھاندلی کرائی جارہی ہے، ریفرنس عدالت میں تھا حکومت اچانک قومی اسمبلی میں بل لے آئی، پی ڈی ایم استعفوں کے معاملے سے بالکل پیچھے نہیں ہٹی