اہم خبریںپاکستان

عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چیف سیکرٹری کوسختی سے اوپن ڈور پالیسی پرعمل کی ہدایت

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور (ٹی این آئی)عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعلیٰ نے سختی سے اوپن ڈور پالیسی پرعمل کی ہدایت کر دی.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ افسران اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے،جس کے باعث مسائل حل کروانے کیلئے دور دراز کے علاقوں سے آنیوالے سائلین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس پر وزیراعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو فوری طور پر ہدایت کی ہے کہ افسران کو اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرنے کا پابند بنائیں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ نے فیلڈافسران اور ڈی سیز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر سائلین کیلئے کھلے رکھیں اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button