
پاکستان
عثمان بزدار نے وزیراعلی ہاؤس خالی کر دیا،سی اینڈ ڈبلیو کالونی کینال روڈ پر واقع گھر میں شفٹ ہوگئے
Editor Arshad mahmood Ghumman
لاہور(ٹی این آئی)سردار عثمان بزدار نے آخر کار وزیراعلیٰ ہاؤس خالی کر دیا، عثمان بزدار سی اینڈ ڈبلیو کالونی کینال روڈ پر واقع گھر میں شفٹ ہوگئے، آج معمول کے امور نمٹانے کیلئے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بھی پہنچے.
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب ہونے پر پہلے اپنی سرگرمیاں محدود کی تھیں، اور اب وزیراعلیٰ ہاؤس بھی خالی کردیا ہے، عثمان بزدار کے لیے کینال روڈ پر واقع گھر کی خصوصی طور پر تزئین و آرائش کی گئی ،عثمان بزدار نے گزشتہ شب وزیراعلیٰ ہاؤس کی بجائے سی اینڈ ڈبلیو کالونی کینال روڈ پر قیام کیا، عثمان بزدار آج سی اینڈ ڈبلیو کالونی سے معمول کے امور نمٹانے کیلئے سیکرٹریٹ پہنچے
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی حلف برداری تک عثمان بزدار معمول کے امور نمٹانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے.