اہم خبریں

گاڑی مالکان کے لئے بری خبر محکمہ ایکسائز نے کمپیوٹر رائزڈ نمبر پلیٹس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔


لاہور (ٹی این آئی )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن موٹر رجسٹریشن نے موٹر سائیکل اور رکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، قیمت بڑھانے کی سمری اگلے 2روزمیں حکومت کوبھجوائی جائے گی،ادھر این آر ٹی سی کو20لاکھ نمبرپلیٹس بنانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔
محکمہ ایکسائز نے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی کو ابتدائی طور پر 20 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مراسلہ بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی شکیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ این آر ٹی سی روزانہ 20 ہزارپلیٹس جاری کرے گا۔ 2 کیٹگری جس میں موٹرسائیکل اوررکشہ کی نمبر پلیٹس کی قیمت بڑھائی جائے
معمولی قیمت بڑھانے کی سمری اگلے 2 روزمیں حکومت کو بھجوائی جائے گی، بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر ڈالا جائے یا حکومت خود، فیصلہ اگلے ہفتے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ این آر ٹی سی کو دس لاکھ نمبر پلیٹس کی ایڈوانس ادائیگی کردی گئی ہے۔ 18 لاکھ سے زائد زیرالتواء نمبر پلیٹس کی مارچ کے آخری ہفتے سے ترسیل شروع کردی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button