
لاہور (ٹی این آئی)حکومت پنجاب نے محکمہ مواصلات تعمیرات پنجاب سینٹرل زون لاہور کے چیف انجینئر زبیر لطیف کو ناقص کارکردگی اور غفلت کے باعث معطل کر کے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئےہیں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مذکورہ چیف انجینئر کی ستمبر 2023 میں ریٹائرمنٹ ہے،ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سول سیکرٹریٹ میں بلڈنگز،ایچ بلاک کمشنر آفس 20 کروڑ ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ 20 کروڑ،اولڈکمشنر آفس 20 کروڑاور پراسکیوشن ڈیپارٹمنٹ 7 کروڑکی تعمیرات کے لئے تقریبا 1 ارب روپے کے ٹینڈرزجاری کر کے ٹھیکیداروں الاٹ کئے جا چکے ہیں۔
مگر تعمیرات سست روی کا شکار تھیں جس پر چیف سیکریٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر زبیر لطیف پر کروڑوں روپے کے تعمیرات منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ کروانے اور کرپشن کے باعث( او ایس ڈی) کے احکامات جاری کرتے ہوے چیف انجینئر شہزاد قریشی کو اضافی چارج سونپ دیا ہے جبکہ اس حوالے سے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کا کہنا ہے کہ اس میں ایگزیکٹو انجینئر، ایس ڈی او اور سب انجینئر سمیت تمام ذمہ داران افسران کو بھی تبدیل کئے جانے کے امکانات ہیں۔
