ہمارے بارے میں

دی نیوز انٹرنیشنل ٹی این آئی بین الااقوامی خبررساں ادارہ نے ملک بھر کے علاوہ انٹر نیشنل سطح پر اپنے رپورٹرز کا انتخاب کیا ہے جو اپنے اپنے علاقوں کی خصوصی خبریں ہمیں فراہم کرتے ہیں

بین الااقوامی خبررساں ادارہ ٹی این آئی پاکستان کے نظریے پر پختہ یقین رکھتا ہے، اس کے نزدیک اسلام پاکستان کی روح ہے، اس کے بغیر اس کا وجود بے معنی ہے ،اسلام کا اولین تقاضا یہ ہے کہ ہر شہری کے ساتھ یکساں سلوک ہو، اس کے یکساں حقوق ہوں، مملکت کے وسائل پر سب کا یکساں حق تسلیم کیا جائے اور عوام کی عزت نفس کو مجروح کرنے والے، اس پاک سرزمین کے باغی اور غدار قراردئیے جائیں۔

بین الااقوامی خبر رساں ادارہ(ٹی این آئی) اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ پاکستان کے وسائل اس کے تمام شہریوں کیلئے عام ہونے چاہئیں۔ پاکستان کے سب بچوں کو یکساں تعلیم دینی چاہئے۔ پاکستان کے ہر شہری کو ارزاں علاج کی سہولت حاصل ہونی چاہئے۔ پاکستان حاصل کرنے والے، اس کےلئے جان لڑانے والے، اس کو اپنے پسینے سے توانائی فراہم کرنے والے شودر بنا کر رکھ دیئے گئے ہیں۔

بین الااقوامی خبررساں ادارہ ٹی این آئی   کا سفر جاری ہے اور انشاءاللہ جاری رہے گا، کوئی زبردست اور کوئی بالادست ، ہمارے ذوق سفر کو ختم نہیں کر سکتا ، ” ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے اور وہ سب سے بہتر مددگار ہے“۔

ایڈیٹر:ارشدمحمودگھمن

0321-4639786/5124786

Back to top button