چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نےتربت کا دورہ کیا،جہاں انہیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال،آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نےیادگارِشہدا پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پرانہوں نے پاک فوج کےجوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بلند حوصلوں اور وطن کے دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
فیلڈمارشل عاصم منیرکاکہناتھاکہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہیں صوبےمیں جاری سماجی واقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق بلوچستان میں امن،خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے پاک فوج کا عزم غیرمتزلزل ہے،تربت آمد پرکورکمانڈربلوچستان نےچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
