اہم خبریںپاکستان

ہنگو: گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد قتل

ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری، ڈی پی او صلاح الدین کنڈی

اسلام آباد(ٹی این آئی)ہنگو میں گھر کے اندر فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ دوآبہ کی حدود میں واقع علاقے سروخیل فائرنگ سے  3 خواتین اور 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاشوں کو دوآبہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ڈی پی او صلاح الدین کنڈی کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجہ اور محرکات جاننے کےلیے ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button