اہم خبریںپاکستان

پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کسی بھی کوشش کا جواب دیا جائے گا، چیئرمین سینیٹ

پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش قبول نہیں، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد(ٹی این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے سندھ طاس معاہدہ پر پاکستان کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے حصے کا پانی روکنے یا اس کا رخ موڑنے کی کسی بھی کوشش کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا اور اس کا براہِ راست جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان واٹر ویک  کا افتتاح کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے 2047 تک پاکستان کو آبی تحفظ کا حامل ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہا آبی تحفظ کا معاملہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بھی براہِ راست جڑا ہوا ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر ہمارا مؤقف غیر متزلزل ہے۔ کوئی ایک فریق اسے یکطرفہ طور پر تبدیل نہیں کر سکتا۔ پاکستان پانی کو جغرافیائی و سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button