
اسلام آباد (ٹی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا اعلان کر دیاہے،اعلامیے کے مطابق انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہونگے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبرجاری کی جائے گی جبکہ حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی۔حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد 54 دن میں الیکشن ہونگے۔