اہم خبریںپاکستانکاروبار

حکومت پاکستان نے ایک سال میں کتنا قرض لیا،اسٹیٹ بینک کی طرف سے تفصیلات جاری۔

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نے ایک سال میں حکومت کی جانب سے لیے گئے قرض کی تفصیلات جاری کر دیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اگست 2023 میں حکومت نے 2ہزار 218 ارب روپے قرض لیا، رواں سال جولائی کے مقابلے اگست میں لیا گیا قرض 3.6 فیصد زائد ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتا یا گیا ہے کہ ایک سال میں حکومت نے 14 ہزار 394 ارب روپے قرض لیا، اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا مجموعی قرض 63 ہزار 966 ارب روپے ہے۔

 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا قرض 29 فیصد بڑھا ہے،اگست 2023 تک حکومت کا مقامی قرض 39 ہزار 792 ارب روپے ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 23.8 فیصد بڑھا ہے، اگست 2023 کے اختتام پر حکومت کا بیرونی قرض 24 ہزار 175 ارب روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال میں حکومت کا بیرونی قرض 38.8 فیصد بڑھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button