اہم خبریںپاکستان

تحرک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین قسم کے الزامات کی بارش؟

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں۔

 

مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی۔

 

انہوں نے کہا کہ کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرت ی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے.خٹک کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی برائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کے دہلیز پر دیناچاہتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ڈکٹیٹر ہیں ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، وہ تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہوسکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button