اہم خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا الیکشن کے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا؟

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد(ٹی این آئی)تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے ترجمان اور ممبر کمیٹی شعیب شاہین نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد این اے 46 سے پی ٹی آئی ٹکٹ پر انتخابات میں حصہ لوں گا۔

 

شعیب شاہین نے کہا کہ کور کمیٹی اور لیگل کمیٹی ٹکٹوں کے عمل کو دیکھ رہی ہے، سیاسی شخصیات کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد کو ٹکٹس دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کے لیے ہمارا معیار پارٹی اور ملک سے وفادار شخص ہونا ہے، ٹکٹ ہولڈر کے انتخاب کے بعد الیکشن مہم کا مرحلہ آسان ہو جائے گا۔

 

شعیب شاہین نے مزید کہا کہ حامد خان کی سربراہی میں وکلاء میں ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button