اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،وزیراعظم پاکستان کو نوٹس جاری

C.E.O.Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شفاف انتخابات کیلئے نگران وفاقی وزرا کو ہٹانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔درخواست گزار نے مبینہ جانبدار وزرا کو نگران وفاقی کابینہ سے ہٹانے کی استدعا کر رکھی ہے۔

 

الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، نگران وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو بھی نوٹس جاری کردیا اور درخواست پر سماعت 19 دسمبر کو ایک بجے ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق ملک میں عام انتخابات کیلئے پولنگ 8 فروری کو ہوگی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button