اہم خبریںپاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا پلان، بی، بھی ناکام،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اختر اقبال ڈار میدان میں آگیا،حقیقت واضح کردی؟

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)تحریک انصاف کا پلان بھی ناکام ہوگیا،پاکستان تحریک انصاف نظریاتی پارٹی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی آئی امیدواروں نے ہماری ٹکٹیں کہاں سے لیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی  نظریاتی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمارے جعلی ٹکٹ جمع کروائے ہیں، پی ٹی آئی نظریاتی کے امیدواروں کو ٹکٹ میں نے خود جاری کیے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی  نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا اپنا منشور، اپنا آئین ہے، ہمارا نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے، کسی پارٹی کا امیدوار دوسری پارٹی کا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکتا،

یاد رہے کہ پاکستان  تحریک انصاف نے پلان بی میں اپنے امیدواروں کوپاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ جاری کئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button