اہم خبریںپاکستان

ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے اور 9 مئی والے اجاڑنے والے،مریم نواز کا جلسہ سے خطاب

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نواز کا کہنا ہے کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں، 28 مئی والے پاکستان کو سنوارنے والے اور 9 مئی والے اجاڑنے والے ہیں۔

مریم نواز نے  حافظ آباد میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم 2 روپے میں روٹی دینے والے اور 9 مئی والے مہنگائی کا طوفان لانے والے لوگ ہیں ،جو شخص آپ کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کی ترغیب دے وہ کبھی آپکا ہمدرد نہیں ہوسکتا۔

 

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے کہا کہ انہوں نے عوام سے نوازشریف کو ان کے پاس واپس لانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button