اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر انویسٹی گیشن آفیسر تھانہ گلبرگ کو گرفتار کرلیا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایت پراےایس آئی انوسٹی گیشن تھانہ گلبرگ گرفتار۔اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکراے ایس آئی انوسٹی گیشن تھانہ گلبرگ رحمت علی کو شہری سے اسکے بھائی کی ضمانت میں مدد دینے پررشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

 

ملزم اے ایس آئی رحمت علی پہلے شہری سے 55ہزار روپے وصول کر چکا ہے اور اب اس نے مزید 19ہزار کا مطالبہ کیا تھا جس پر شہری نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کو درخواست دی کہ ملزم کو رشوت لیتے گرفتار کیا جائے جس پرریجنل ڈائریکٹر لاہور اے احسن منیر بھٹی نے سی او کو فوراً مجسٹریٹ کے ہمراہ کاروائی کا حکم دیا ۔ جس پر سی او سید سہیل اخلاق نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مارکر ملزم اے ایس آئی انوسٹی گیشن رحمت علی کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button