
شہر اقبال میں 11 کروڑ روپے کی لاگت سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ /ڈیزائننگ کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ(ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ 11 کروڑ روپے کی لاگت سے سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ /ڈیزائننگ کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، یہ بات انہوں نے آج سیکرٹری لائبریری سیکرٹریٹ (سابق سیکرٹری سوشل ویلفیئر) پنجاب ظہور حسین کے ہمراہ زیر تعمیر منصوبے کا جائزہ لینے کے دوران بتائی، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نیبل احمد، ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر عامر شفیق، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر شریف گھمن، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم مرزا ، ایکسین بلڈنگ کاشف اکرم، ایس ڈی او چودھری اعجاز ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماڈرن چلڈرنز ہوم اسماء احمد، ڈاکٹر ارم شہزادی اور اشفاق نذر گھمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے بتایا کہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کے تحت تین منزلہ ٹاور تعمیر کیا جائے گا جس کے گراؤنڈ فلور پر ڈسپلے( ایکسپو ) سنٹر بنایا جائے گا جس میں صنعت زار میں زیر تربیت بچیوں کے ہاتھوں سے تیار کیے گئے ملبوسات، ہینڈی کرافٹس اور دیگر تجارتی سامان فروخت کیلئے رکھا جائے گا اور اس کی آمدن سے کمپلیکس میں رہائش پذیر یتیم و بے سہارا بچیوں اور مختلف کورسز میں شریک مستحق بچیوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ زیر تعمیر بلڈنگ میں 6 عدد کلاس رومز اور ایک سرونٹ کوارٹر کے علاؤہ 200فٹ طویل باؤنڈری وال بھی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا ٹینڈر ہوچکا ہے اور تعمیر آتی کام ایک سال کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ نیبل احمد کے ہمراہ سید پور گوندل روڈ پر 4 کنال 19 مرلے رقبہ پر 36 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس کے تعمیر کے مجوزہ منصوبے کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمپلیکس کے مجوزہ منصوبہ پلاننگ کے فیز ہے جس کی تکمیل کے بعد ٹینڈرنگ میں جائے گا۔ قبل ازیں سیکرٹری لائبریری سیکرٹریٹ پنجاب ظہور حسین اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں درخت لگاؤ پاکستان کیلئے مہم کے تحت اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے۔ اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی