
سیالکوٹ(ٹی این آئی) ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، گردوارہ بابے کی بیری کے تالاب پر ناجائز تجاوزات قائم کی گئیں تھیں۔ محمد اقبال ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیالکوٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوےکہا کہ سکھ کمیونٹی کے گردوارہ کی زمین پر 77 سال سے لوگ غیر قانونی طور پر قابض تھے۔ ان کے مطابق 8 کنال 18 مرلہ رقبہ کے تالاب کا راستہ بند کرکے بھینسوں کا باڑہ، 6 دکانیں اور ایک سیاسی جماعت نے دفتر بنا رکھا تھا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر نگرانی آپریشن میں ہیوی مشینری کا استعمال کرتے ہوے موقع پر قائم تمام تجاوزات کو گرا دیا گیا اور جگہ وا گزار کروا لی۔ واگذار کروا نے والی اراضی محکمہ اوقاف کے سپرد کہ جائے گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ اگر محکمہ اوقاف کے اہلکار قبضہ میں ملوث پائے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ انہوں نےکہا کہ تالاب کی زمین پر کچھ مکانات بھی تعمیر ہیں جن سے ملکیتی ثبوت یا کرایہ نامہ طلب کیا گیا۔ثبوت ملکیتی فراہم نہ کرنے پر مکانات کو بھی مسمار کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن میں محکمہ ریونیو، میونسپل کارپوریشن کے ریگولیشن ونگ اور پنجاب پولیس نے حصہ لیا۔
یاد رہے کہ پانچ سو سال پرانا گردوارہ بابے دی بیری کے تالاب پر 1947 کے بعد قبضہ مافیہ نے قبضہ کر رکھا تھا۔ تالاب مہاراجہ رنجیت سنگھ نے تعمیر کروایا تھا۔
۔۔۔
