
ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ گردوارہ بابے دی بیر صاحب کا دورہ، گردوارہ بابے دے بہت صاحب میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او کے ہمراہ گردوارہ بابے دی بیر صاحب کا دورہ، گردوارہ بابے دے بہت صاحب میں سیکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال اور ڈی پی او رانا عمر فاروق نے کہا کہ بابا گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے آنے والے اندرون اور بیرون ملک کے یاتریوں کی سیکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہوں اور یادگاروں پر بھی سیکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے اس ضمانت آئین پاکستان دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں میں آپسی تعلقات مثالی ہیں اور یہاں اقلیتیں محفوظ ہیں۔ اس موقع پر گردوارہ کے منتظمین نے سیکیورٹی اور انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا اور۔ل بتایا کہ وہ گردواروں میں خصوصی عبادات کے دوران ملک پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔