اہم خبریںپاکستان

تحریک انصاف کی قیادت مذاکرات چاہتی ہے مگر ایک خفیہ لیڈر شپ سب کنٹرول کررہی ہے: وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

 

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پوری کی پوری لیڈرشپ خون خرابا نہیں چاہتی بلکہ بات کرنا چاہتی ہے، صرف ایک خفیہ قیادت بیٹھی ہے جو سب کنٹرول کررہی ہے، مجھے لگتا ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کچھ ہاتھ ہوجائےگا، خفیہ ہاتھ کامیاب نہیں ہوا، اس کا ایجنڈا کچھ اور ہے اور وہی فساد کی جڑ ہے۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل ہماری 4 شہادتیں ہوئی ہیں، ان میں 3 رینجرز کے اہلکار اور ایک پولیس جوان شامل ہے، 2 رینجرز ، 5 پنجاب پولیس اہلکاروں کی حالت تشویش ناک ہے، ہمارے 2 اے ایس پی اور ایک ایس پی شدید زخمی ہیں جب کہ پنجاب پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا سارا قافلہ کے پی سے آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ مظاہرین کی طرف سے آنسو گیس کے شیلز آرہے ہیں، یہ شیل کے پی حکومت نے دیے،  یہ صورتحال اس لیے ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں جانی نقصان نہیں چاہتے، گولی کا جواب گولی سے دینا بہت آسان تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button