اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

ڈی پی او سیالکوٹ اور ڈپٹی کمشنر کی ڈی سی آفس میں ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ممبران سے میٹنگ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق اور ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ڈی سی آفس میں ضلعی امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی ممبران سے میٹنگ۔ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرسمس کے عبادتی مقامات و چرچ ہائے، قائداعظم ڈے اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

 

مسیحی برادری کی عبادت گاہوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، تمام چرچز کو انکی حساسیت کے پیشِ نظر سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔مزید آپ نے کہا کہ نیو ائیر نائٹ میں ون ویلنگ ، ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ اور دیگر ایسی خرافات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

آپ کا تعاون امن و امان کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی امن اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button