
لاہور (ٹی این آئی) مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹیوں کا اجلاس اج گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوا، ۔ملاقات میں آئی جی پنجاب ، اور چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی شرکت ۔اجلاس میں پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب کی 3 ڈویژن میں انتظامی امور پر شدید تحفظات سے تفصیلی آگاہ کیا،
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ،سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی،سابقہ صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ ، سابقہ وفاقی وزیر ندیم افضل چن شامل تھے۔
حکومتی وفد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللّٰہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، احد چیمہ شامل تھے ۔
اجلاس میں پنجاب میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان صوبہ کی گورننس اور ترقءاتی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،
اس موقع پر پیپلزپارٹی نے دونوں جماعتوں کے درمیاں طے شدہ معاملات پر عملدرآمد کے حوالے س شدید تحفظات کا اظہار کیااجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ( ن) کے درمیان پاور شیئرنگ معاہدے کے حوالے سے معاملات میں اہم پیش رفت
اجلاس میں خیر سگالی کمیٹی کے قیام کا اعلان
اجلاس میں معاہدے پر عملدرامد کے ٹی او آرز بھی طے کیے گئےمسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کے لیے جنوری کے پہلے ہفتے تک وقت مانگ لیا۔
دونوں جماعتوں کے مابین صوبہ کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق
