اہم خبریںپاکستان

یو اے ای نے رواں ماہ پاکستان کے 2 ارب ڈالررول اوور کرنے کا فیصلہ کیا ہے: وزیراعظم

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اتوار کو رحیم یارخان میں یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات مفید رہی اور سرمایہ کاری سے متعلق بھی بات ہوئی، متحدہ عرب امارات نے رواں ماہ 2 ارب ڈالررول اوور کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ جب تک بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی ترقی نہیں کرسکتے، بجلی کی قیمت کم کرنے کے 2، 3 آپشنز ہیں، رواں ہفتے ایک اور میٹنگ کرکے آپشنز کو  آگے لے کر بڑھیں گے، آئی ایم ایف کے پاس بھی جانا پڑے گا۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سمیڈا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، سمیڈا کا بورڈ تک نہیں تھا اس کا بورڈ مکمل کیا، 15جنوری کو سمیڈا سے متعلق ایک اور میٹنگ کریں گے۔

 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، ٹیکسٹائل روایتی برآمدات کا ایک بہت بڑا سورس ہے، ٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے لیے ہمارا روایتی ذریعہ ہے۔

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرم میں امن معاہدے کے بعد ایک واقعہ ہوا اور قافلے پر حملے میں ڈی سی زخمی ہوئے، امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ ایک مذموم حرکت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button