اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر ضلع کونسل اور تحصیل ایڈمنسٹریشن ڈسکہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایت پر ضلع کونسل اور تحصیل ایڈمنسٹریشن ڈسکہ کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، فوارہ چوک ڈسکہ میں تجاوزات کی زد میں آنے والی دکانوں اور تھڑوں کو گرا دیا گیا اور 1632 اسکوائر فٹ جگہ واگذار کروا لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق نے بتایا کہ ڈسکہ میں عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف جامع مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ۔فوارہ چوک کے ارگرد 1632 اسکوائر فٹ کے علاوہ اب تک ڈسکہ میونسپل کمیٹی کی حدود میں 2 کنال 10 مرلے اراضی کو تجاوزات مافیا سے واگذار کروایا گیا ہے۔ چیف آفیسر ضلع کونسل فدا میر کی زیر نگرانی وزیر آباد روڈ پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں اڈہ ساہوالہ میں روڈ کے اطراف میں ناجائز تعمیر کی گئیں درجنوں ٹینٹ/ ٹین شاپس کو گرا کر روڈ کا کلیئر کردیا گیا۔ وزیر آباد روڈ پر تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

 

انہوں نے کہا کہ دکاندار اور تجاوزات کنندگان از خود اپنی تجاوزات ہٹا دیں بصورت دیگر تجاوزات مسمار کی جائیں گی اور مقدمات اور جرمانے بھی کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button