اہم خبریںپاکستان

1100 ارب کا بجٹ: 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کتنے اخراجات آئے؟

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

  وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق  رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100ارب روپے ہے جبکہ رواں مالی سال کے  پہلے 6 مہینوں میں ترقیاتی منصوبوں پر 148 ارب  روپےخرچ ہوئے۔

 

جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ  6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی اور  وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ  روپے خرچ ہوئے۔

 

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ، وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے، صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46 ارب روپے، وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر  2  ارب 88 کروڑ  روپے،  وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر  2 ارب  69 کروڑ  روپے اور ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں  پر  9 ارب 67کروڑ روپے خرچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button