اہم خبریںپاکستان

قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ،کشادہ نئی کارپٹڈ روڈ ، ماڈل سٹرکچر فینس ،ماڈل ریڑھیاں لگائی جائیں گی

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)قائد اعظم انٹرچینج تا واہگہ بارڈر جی ٹی روڈ کو ٹورازم کوریڈور بنانے کا منصوبہ سامنےآگیا، کشادہ نئی کارپٹڈ روڈ ، ماڈل سٹرکچر فینس ،ماڈل ریڑھیاں لگائی جائیں گی۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا، واہگہ کوریڈور پر 3ارب 28کروڑ سے زائد لاگت آئے گی،منصوبے پر کام کے حوالے سے اپیکس کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

 

منصوبے پر پنجاب حکومت نے ایک ارب کی ایلوکیشن رواں سال میں کررکھی ہے، منصوبے میں اس وقت جی ٹی روڈ پر سڑک کی از سر نو تعمیر کا کام جاری، جی ٹی روڈ کے اطراف واہگہ تک خوبصورت سٹینڈنگ والز بنائی جائیں گی۔

 

فینس کی صورت میں بننے والی آرٹیفیشل وال لاہورکی ثقافت کو اجاگر کرے گی، واہگہ بارڈرآنیوالوں ،بھارت سے پاکستان آنیوالوں کوسیاحتی کوریڈور ملےگا،قائد اعظم انٹرچینج سے واہگہ تک تجاوزات اور روڈ کی ابتر صورتحال سکیورٹی رسک تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button