پاکستانشہر شہر سے

پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہاسمنٹ ( پلیس ) کے اشتراک سے محکمہ ریونیو سیالکوٹ اگلے 3 ماہ کے دوران مشترکہ کھیوٹ کی مہم چلائے گا

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)یکم فروری سے ضلع سیالکوٹ میں مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہاسمنٹ ( پلیس ) کے اشتراک سے محکمہ ریونیو سیالکوٹ اگلے 3 ماہ کے دوران مشترکہ کھیوٹ کی مہم چلائے گا۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا نے پلس ٹیم اور ریونیو افسران کء مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اے ڈی سی ریونیو نے پلیس ٹیم سے مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم کے مراحل پر تبادلہ خیال کیا اور پلس کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ پلس ماہرین نے کہا کہ تمام اضلاع کی انتظامیہ اور دیگراداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ صوبہ بھر میں جاری مشترکہ کھیوٹ کی بڑے پیمانے پر تقسیم کو بروقت اور خوش اسلوبی سے مکمل کیاجا سکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button