
لاہور(ٹی این آئی)پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشنر افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور مہمان خصوصی تھے
07 ماہ دورانیہ پر مشتمل ٹریننگ مکمل کرنے والے پروبیشنرز میں 22 خواتین سمیت 01 انسپکٹر لیگل، 84 سب انسپکٹرز اور 20 اے ایس آئیز سمیت 115 افسران شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب کا پریڈ کا معائنہ، پاس آؤٹ ہونے والے افسران کا مارچ پاسٹ، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی، آئی جی پنجاب نے دوران ٹریننگ مختلف کیٹیگریز میں بہترین کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات تقسیم کئے۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے سپاسنامہ پیش کیا، پروبیشنر کورس کی تفصیلات بتائیں۔ ٹریننگ کورس مکمل کرنے والوں میں 43 ایم فل، ایم ایس سی، ایم اے اور 71 بی اے، بی ایس کی ڈگریاں رکھنے والے افسران شامل ہیں۔
آئی جی نے کہا دنیا کی بہترین ٹریننگ کو دہشت گردوں، کریمنلز، قبضہ گرپوں کی سرکوبی کے لئے استعمال میں لائیں، سرحدی چوکیوں کو مضبوط بنانے کے لئے، جدید ترین اسلحہ، تھرمل امیجنگ اور ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کی گئی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے دو سال میں سرحدی چوکیوں پر خوارج کے 17 حملے ناکام بنائے،