اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل انسپکشن کی جائے گی اور ان منصوبوں کی کوالٹی کے اعتبار سے ریٹنگ بھی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی زیر صدارت اربن یونٹ کوالٹی انسپکشن ٹیم برائے چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز ( سی ایم ، ڈی ایس ڈی جی)پروگرام 25ـ2024 کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ ( سی ایم ، ڈی ایس ڈی جی)پروگرام کے تحت جاری 158 ترقیاتی منصوبوں کی ڈیجیٹل پراگرس چیکنگ اور جدید ڈیوائسسز کی مدد سے کوالٹی چیکنگ کی حکمت عملی کی بارے تعمیر نو کے اداروں کے مقامی حکام کو بریفنگ دی گئی۔

 

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل انسپکشن کی جائے گی اور ان منصوبوں کی کوالٹی کے اعتبار سے ریٹنگ بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور مقدار کو یقینی بنانا ہے تاکہ منصوبے دیر پایہ ثابت ہوں اور عوام الناس ان سے عرصہ دراز تک استفادہ حاصل کرسکیں۔

 

انہوں نے کہا تمام ترقیاتی منصوبوں کی جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی اور اربن یونٹ کم از کم 3 مرتبہ ایک منصوبے کی انسپکشن کرے گا اور رپورٹ جنریٹ ہوگی وہ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا ادارک کرتے ہوئے اپنی زیر نگرانی جاری اسکیموں میں معیار کو یقینی بنائیں اور ان کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی ذریعے پراگرس اربن یونٹ سے شیئر کی جائے۔

 

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے شہر میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر میں ویسٹ کلیکشن اور صفائی کے عمل کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کلیدی کارکردگی اشاریوں، سکول اور ہیلتھ کونسلز اور پرائس مجسٹریٹس کے اجلاس میں سی ایم پنجاب کے انیشٹیو کی بابت افسران اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button