اہم خبریںپاکستان

ایوان وزیراعلیٰ نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کے تحت سروس لینز کی توسیع کیلئے اراضی حاصل کرنے کی سمری واپس کردی

chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ایوان وزیراعلیٰ نے بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کے تحت سروس لینز کی توسیع کیلئے اراضی حاصل کرنے کی سمری واپس کردی،  یہ فیصلہ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے 3 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے سروس لینز کے لیے اضافی اراضی حاصل کرنے کی درخواست کی تھی، جس کی سمری وزیراعلیٰ کو منظوری کے لیے ارسال کی گئی تاہم پی اینڈ ڈی نے سمری پر اضافی نوٹ لکھتے ہوئے فنڈز کی کمی کا عذر پیش کیا اور منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دیکھنے کی ہدایت کی۔

 

ایل ڈی اے کی جانب سے یہ دوسری بار سمری ارسال کی گئی تھی جسے مسترد کیا گیا۔ اراضی ایکوزیشن کے عمل کی تاخیر کی وجہ سے آس پاس کی کئی آبادیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button