
پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے
سیالکوٹ پولیس عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے:ڈی پی او سیالکوٹ
Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقادانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کے مطابق پولیس لائن سیالکوٹ میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔پریڈ میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس کے دستوں نے شرکت کی۔
ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔دستوں نے مقررہ ترتیب کے مطابق مارچ کیا اور اپنی کارکردگی پیش کی۔جنرل پریڈ کے انعقاد کا مقصد فورس کے نظم و ضبط، جسمانی تیاری اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانا تھا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے پریڈ کے دوران اہلکاروں کے ٹرن آؤٹ اور پریڈ کی ترتیب کا بھی جائزہ لیا۔
سیالکوٹ پولیس عوامی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔