اہم خبریںپاکستانجرم وسزا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس، سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، اور دیگر سینئر افسران کی شرکت

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) سہیل ظفر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، اور دیگر سینئر افسران شریک۔

اجلاس میں کرائم کنٹرول، سکیورٹی صورتحال، اور "کی پرفارمنس انڈیکیٹرز” KPI میں ترامیم و اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ حساس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور پنجاب میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی پر بھی غور کیا گیا۔
سی سی ڈی کے تحت منشیات کے ڈیلرز، خطرناک کریمنلز، اغوا، بھتہ خوری، ڈکیتی، اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے تمام پولیس یونٹس کی کوارڈینیشن مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، اور ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button