اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان پیکج کے تحت صوبہ کے 30 لاکھ خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی کس نقد ادائیگی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے:سلمی بٹ

Chief Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)معاون خصوصی سی ایم پنجاب برائے پرائس کنٹرول اینڈ کمانڈیٹیز مینجمنٹ سلمی بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رمضان نگہبان پیکج کے تحت صوبہ کے 30 لاکھ خاندانوں کو 10 ہزار روپے فی کس نقد ادائیگی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے،

 

یونین کونسلز کے ذریعے ، مستحقین کے گھر کی دہلیز پر جاکر پے آرڈر کی تقسیم کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے جس کو بخوبی احسن انجام دیا جارہا پے۔ یہ بات انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم ، سہولت بازار کے معائنہ اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گراں فروشی کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے اور یوسی احمد پورہ میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

اسسٹنٹ کمشنر انعم بابر ، ڈی ڈی ایل جی عمر امجد بیگ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداللہ ملک،سابق ڈپٹی میئر حاجی عبدالقدیر شیخ، سابق کونسلرز مہر عارف ،ریحان خان شیروانی، اے ڈی ایل جی عبدالجلیل بھٹی ،سیکرٹری یونین کونسلز محمد سہیل ،محمد سلیم بھی موجود تھے۔

 

معاون خصوصی سی ایم پنجاب سلمی بٹ نے کہا کہ اس گذشتہ سال کی نسبت اس رمضان میں اشیاء ضروریہ کہ قیمتوں میں واضح کمی دیکھی جاسکتی پے۔ دالوں ، پیاز، ٹماٹر، آلو ، لیموں کی قیمتوں 100 روپے فی کلو گرام کے حساب سے کمی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی نگرانی میں کام کرنے والی مینجمنٹ ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں پورا سال سپلائی چین کو برقرار رکھا گیا ہے اور جبکہ پرائسسز کی فکسیشن کیلئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز منڈیوں میں نیلامیوں کی فزیکلی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ سلمی بٹ نے تاجر کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان سمیت دیگر مذہبی تہواروں میں دنیا بھر میں کھانے پینے سمیت اشیاء ضروریہ کی قیمتیں 50 فیصد کم کردی جاتی ہیں جبکہ پاکستان میں بدقسمتی سے رمضان جیسے مہینے میں کساد بازاری، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے اس بابرکت مہینے میں غریب عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ناجائز منافع خوروں کا محاسبہ کریں گے۔ گراں فروشوں کی دکانیں سیل ہونگی، بھاری جرمانے ہونگے اور پرائس ایکٹ کے تحت مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو واضح ہدایات ہیں کہ پرائس چیکنگ کو عمل کو تیز کیا جائے اور منافع خوروں پر سختی سے ہاتھ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے اسٹورز بھی سیل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہول سیلز مارکیٹ اور منڈیوں میں سپلائی اور ڈیمانڈ پر نظر رکھی ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک پرچون فروشوں کے ساتھ رویہ اتنا سخت نہیں ہے تاہم نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانے نہیں دیا جائے گا۔

 

سلمی بٹ نے بتایا کہ چکن کی پرائسسز میں اضافہ کی وجہ رانی کھیت کی بیماری سے 30 فیصد چوزوں کی ہلاکت ہے اور مرغیوں کا وزن نہ بڑھنا ہے تاہم 15 مارچ تک مرغی کی قیمتیں بتدریج نیچے آ جائیں گی اور سپلائی مین اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں 80 رمضان سہولت بازار کام کررہے ہیں جہاں پر چکن 595 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے اسی طرح آٹا، چینی اور آلو سمیت سبزیاں اور پھل رعائتی داموں عوام کیلئے موجود ہیں۔

 

قبل ازیں معاون خصوصی سی این پنجاب سلمی بٹ نے ڈی سی آفس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایوب بخاری نے ضلع سیالکوٹ میں پرائس چیکنگ اور فکسیشن کیلئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button