اہم خبریںپاکستان

پاکستان ریلویز میں کرپٹ اور بدیانت عناصر کا احتساب کا عمل شروع کیا جائے گا:وفاقی وزیر ریلویز کا قلمدان سنبھالنے کے بعد کرپٹ افسران کو واضح ہدایات

Editor Arshad Mahmood Ghumman

اسلام آباد (ٹی این آئی)وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے وزارت ریلویز کا قلمدان ملنے کےبعد باضابطہ چارج سنبھال لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اعتماد کرتے ہوے محمد حنیف عباسی کو وفاقی وزیر پاکستان ریلویز مقرر کیا تھا محمد حنیف عباسی نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے حلف لیا تھا اور حلف لینے کے بعد وزیراعظم پاکستان کے احکامات کی روشنی نے کیبنٹ ڈویژن کےنوٹیفکیشن کے مطابق آج انہوں نے وزارت پاکستان ریلویز کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے وفاقی وزیر حنیف عباسی کا کہنا ہے پاکستان ریلویز میں کرپٹ اور بدیانت عناصر کا احتساب کا عمل شروع کیا جائے گا اور قومی خزانہ کو نقصان پہچانے والے افسران کے خلاف باضابطہ کارروائیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا،یاد رہے اس سے قبل وزارت ریلویز کا قلمدان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے پاس تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button