
اسلام آباد(ٹی این آئی) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی کابینہ میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے ن لیگ رکن قومی اسمبلی چوہدری ارمغان سبحانی نے وفاقی وزیر مملکت کی حیثیت سےحلف اٹھا لیا تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے زحلف لیا،یاد رہے کہ ارمغان سبحانی سابق وفاقی وزیر مرحوم چوہدری عبدالستار وریو کے بیٹے اور سیالکوٹ کی معروف سیاسی شخصیت مرحوم اختر علی وریو کے بھتیجے اور سابق صوبائی وزیر مرحوم خوش اختر سبحانی، چوہدری طارق سبحانی چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ و رکن صوبائی اسمبلی کے تایا زاد بھائی ہیں،وریو خاندان ضلع سیالکوٹ میں سیاسی طور ایک مقام رکھتے ہیں