اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

ضمنی انتخاب پی پی 52سمبڑیال: صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے حصول کے لئے تحریک انصاف کے سابق امیدوار فاخر نشاط گھمن اور بریگیڈیر (ر) محمد اسلم گھمن ممبر قومی اسمبلی کے چھوٹے بھائی عظیم نوری گھمن سابق ایم پی اے کی دوڑیں

Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ارشدمحمودگھمن) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 52 سمبڑیال صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ کے حصول کے لئے اعلی قیادت سے تحریک انصاف کے سابق امیدوار فاخر نشاط گھمن اور بریگیڈیر (ر) محمد اسلم گھمن ممبر قومی اسمبلی کے چھوٹے بھائی عظیم نوری گھمن سابق ایم پی اے کی دوڑیں لگ گئیں،تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی  سمبڑیال 52 سے 2024 کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد ارشد وڑاٸچ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ گزشتہ تین بار اس حلقے سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر چکے تھے گزشتہ ہفتہ قبل وہ انتقال کر گئے تھے جن کی وجہ سے ضمنی انتخابات کاالیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے مئی 2025 کے آخری ہفتے شیڈول جاری کرنے کا امکان ہے اس حلقے میں مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ کے مقابلہ میں عظیم نوری گھمن کو کئی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 2024 کے انتخابات میں فاخر نشاط گھمن کو فارم 47 کے مطابق تقریبا 15ہز ووٹوں سے شکست کھانی پڑھی اور اس وقت تحریک انصاف کی طرف سے 2امیدواروں محمد عظیم نوری گھمن اور فاخر نشاط گھمن کے درمیان ٹکٹ کے حصول کے لئے کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے صوبائی ذرائع تحریک انصاف کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان،  تحریک انصاف سمبڑیال کے کارکنان اور پارٹی کے ساتھ وفاداری کو مدنظر رکھتے ہوئے فاخر نشاط گھمن کو ٹکٹ ملنے امکانات ہیں،جبکہ حلقہ این اے 74 سمبڑیال سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد اسلم گھمن اپنے بھائی عظیم نوری گھمن کو ٹکٹ دلوانے کے لئے پر امید دکھائی دیتے ہیں،اور دوسری جانب فاخر نشاط بھی بانی تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق ٹکٹ کے حصول کے لئے پر امید دکھائی دیتے ہیں یاد رہے کہ، خواجہ محمد آصف وفاقی وزیر دفاع کے اعلان کےمطابق محروم محمد ارشد وڑاٸچ کی بیٹی حنا ارشد اپنے والد کے سماجی، سیاسی مشن کو پورا کرنے کا اعلان کر چکے ہیں،حنا ارشد چیئرمین ضلع کونسل سیالکوٹ بھی رہ چکی ہیں وہ پہلے سے ہی سیاسی داو پیج سے بخوبی واقف ہیں اور ان کی کامیابی ان کے والد مرحوم محمد ارشد وڑاٸچ کی سیاسی وسماجی زندگی سے یقینی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button