
پاکستانشہر شہر سے
ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 52 سمبڑیال ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ سے ویڈیو لنک سے حلف لیا
Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی) ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 52 سمبڑیال ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفسیر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب شریف اللہ سے ویڈیو لنک سے حلف لیا۔بعد ازاں اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران ناصر ججا اور عامر شہباز سے ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے حلف لیا
دوران حلف انہوں نے غیر جانبداری اور ایمانداری سے کام کرنے کا عہد کیا
تمام افسران نے الیکشن کمیشن ایکٹ 2017 کے تحت اپنے عہدے کا حلف لیااس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سیالکوٹ محمد علی بھی موجود تھے.
یاد رہے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں یکم جون 2025 کو انتخاب ہو گا یہ سیٹ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد ارشد وڑاٸچ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔