اہم خبریںپاکستان

چین، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت، چین کے علاقائی امن و استحکام کے وسیع عزم کا حصہ ہے،چین

Editor Arshad Mahmood Ghumman

بیجنگ(ٹی این آئی)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے لیے بیجنگ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور باہمی تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ "دہشت گردی کا مقابلہ کرنا اقوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے”، اور چین، پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ وانگ ژی نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی حمایت، چین کے علاقائی امن و استحکام کے وسیع عزم کا حصہ ہے۔

وانگ ژی نے پاکستان کے "معقول سیکورٹی خدشات” کو تسلیم کرتے ہوئے چین کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ چین، پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں اس کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔چینی حکومت نے ایک بار پھر اپنے مستقل مؤقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کی "تما

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button