اہم خبریںپاکستان

بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائےگا: آرمی چیف

،Editor Arshad Mahmood Ghumman

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا اور  ہیمر اسٹرائیک مشق کا مشاہدہ کیا، جہاں   پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے فیلڈ ٹریننگ مشق کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر فوجیوں سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلز ل عزم کا اعادہ کیا اور  افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا۔

 

 

آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے جذبے کو پاک فوج کی آپریشنل مہارت قرار دیا اور ان کےلڑنےکی صلاحیت اور حربی جذبےکو سراہا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے، ہمارا قومی مفاد کے تحفظ کے لیے تیاری اور عزم مطلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button