اہم خبریںپاکستانشہر شہر سے

سب انجینئر ہائی وے سیالکوٹ ذیشان اینٹی کرپشن کے ریڈار پر قومی خزانہ میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف

Editor Arshad Mahmood Ghumman

سیالکوٹ (ٹی این آئی)سیالکوٹ وزیرآباد روڈ سمبڑیال قومی خزانہ کو چونا لگانے والے سب انجینئر ہائی وے کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر لیا۔ایگزیکٹو انجینئر ہائی وے سیالکوٹ کی ناک تلے سب انجینئر ذیشان کے خلاف ایک شہری نے درخواست میں الزام عائد کیا ہے سیالکوٹ میں حکومت پنجاب نے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جس میں سیالکوٹ وزیر آباد روڈ سر فہرست ہے حکومت پنجاب نے شہریوں کی سہولت کے لئے سمبڑیال تا سیالکوٹ فٹ پاتھ پر تف ٹیل کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری کئے تو مذکورہ سب انجینئر نے ٹھیکیدار کی مبینہ ملی بھگت سے طمع نفسانی کی خاطر ناقص میٹیریل کا استعمال کر وا کر قومی خزانہ کا نقصان کیا ہے ابھی چند ماہ نہیں ہوے تف ٹیل لگے تو ناکارہ ہو گئی ہیں اور کچھ علاقوں میں اوور لوڈنگ کیوجہ سے بیٹھ گئی انہوں نے مزید الزام میں کہا کہ لگنے والی ٹف ٹائل بھی رجسٹر کمپنی سے نہیں ہے جو آئیندہ ماہ ہونے والی برسات میں بلکل ناکارہ ہو نے کے قوی امکانات ہیں انہوں نے اپنے الزام میں مزید کہا مذکورہ سب انجینئر نے آمدن سے زائد کروڑوں روپے کے ناجائز اثاثوں کا مالک بھی ہے جو انہوں مبینہ طور پر قومی خزانہ سے بوگس ادائیگیاں کرکے کمائے ہیں۔تاہم ان الزام کے متعلق موقف لینے کے لئے سب انجینئر ذیشان سے رابطہ کیاگیا تو اس نے اپنے آپ کو چیف انجینئر نارتھ کا کارخاص ہونے کادعوی کرتے ہوے کہا ناقص میٹیریل ہمیشہ اعلی افسران کی ملی بھگت سےلگتا ہے اور اوپر تک کمیشن دینی پڑتی ہے تو ٹھیکیدار کیا کرےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button