پاکستانجرم وسزاشہر شہر سے

ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

Editor Arshad Mahmood Ghumman

گوجرانوالا (ٹی این آئی)ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون عبدالقادر قمر کی زیرِ صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرانوالہ زون، عبدالقادر قمر کی زیرِ صدارت ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گجرات میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے انسانی اسمگلنگ، امیگریشن، کرپشن اور دیگر جرائم سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈائریکٹر عبدالقادر قمر نے شکایات پر فوری اور مؤثر قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے، اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہر شکایت پر بروقت ایکشن لیا جائے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا:
"شہریوں کی دادرسی ہمارا فرض ہے۔ میرے دفتر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لیے کھلے ہیں۔”

انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ انسانی اسمگلنگ کے متاثرین کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کی جائے، اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی اطلاع فوری طور پر ایف آئی اے کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

شہریوں نے ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالقادر قمر کی کاوشوں کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے مستقبل میں بھی کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر گجرانوالہ زون نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی اولین ترجیح عوام کو معیاری امیگریشن سروسز کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ، اور جرائم کا خاتمہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر کوئی اہلکار یا افسر تعاون نہ کرے تو وہ اس کی شکایت درج ذیل ذرائع سے براہِ راست ڈائریکٹر تک پہنچائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button