
ڈی سی سیالکوٹ کی ریسکیو کارکردگی کی تعریف، نہروں و دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 برقرار رکھنے کی ہدایت
Editor Arshad Mahmood Ghumman
سیالکوٹ (ٹی این آئی)کمشنر سیالکوٹ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اجلاس کا انعقاد
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ریونیو محمد اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال، انچارج ڈی ڈی این اے کیوان حسن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، محکمہ صحت، زراعت، جنگلات، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور روز ویلفیئر کے نمائندے شریک
ریسکیو 1122 کی محرم الحرام، مون سون اور فلڈ سیزن کیلئے تیاریوں کی رپورٹ پیش
ایمن آباد روڈ، قلعہ کالر والا (پسرور) اور جیسر والا (ڈسکہ) میں تین نئے ریسکیو اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے
کیوان حسن کی جانب سے مون سون اور ممکنہ سیلاب سے متعلق تفصیلی ضلعی رپورٹ پیش
ڈی سی سیالکوٹ کی ریسکیو کارکردگی کی تعریف، نہروں و دریاؤں میں نہانے پر دفعہ 144 برقرار رکھنے کی ہدایت
تمام محکموں کو فلڈ اور بارشوں سے نمٹنے کی مکمل تیاری اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
بارشوں کے دوران ٹی ایم اے ہائی الرٹ، ڈی واٹرنگ سیٹ اپ کو فعال رکھنے کی تاکید
منی پیٹرول پمپ اور غیر قانونی گیس ریفلنگ شاپس بند کروانے کے لیے سول ڈیفنس کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت