اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اجلاس،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ارشدمحمودگھمن،ایڈیٹرٹی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام بارےخصوصی اجلاس منعقد  کیا گیا،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 189 شہروں کی تعمیر و ترقی کی منظوری دی گئی۔

ورلڈبینک اورایشین ڈویلپمنٹ بینک کےاشتراک  سےمختلف شہروں میں تعمیر وترقی کےپراجیکٹ کی تکمیل کی جائے  گی،ورلڈبینک کےپراجیکٹ پی آئی سی پی کےتحت15شہروں کی تعمیروترقی ہوگی۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کےپراجیکٹ ڈریم ٹوکےتحت4شہروں میں کی تعمیروترقی ہوگی،اےڈی پی کےتحت11شہروں میں ترجیحی طورپرترقیاتی پروگرام مکمل ہوں گے،16شہروں میں ترقیاتی پروگرام پایہ تکمیل تک پہنچائےجائیں گے۔

پنجاب کے 144شہرسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں،144شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت تعمیروترقی کےپراجیکٹس مکمل کیےجائینگے،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کیلئےپراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانےپراتفاق کیا گیا،وزیراعلیٰ کی تمام متعلقہ محکموں کو مکمل اشتراک کارکےساتھ پراجیکٹ کےتکمیل کی ہدایت کی گئی،صوبہ بھر میں شاپس کیلئے یکساں ڈیزائن مقرر کرنے کیلئے بائی لاز لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی گئی۔
مریم نواز  کا کہنا تھا  کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل کےبعدہرشہرکوجمالیاتی طورپربہترین نظرآناچاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button