
لاہور(ٹی این آئی)سی ٹی او لاہور نے ایکسائز ای چالانز کی وصولی پر ڈی جی ایکسائز سے بڑا مطالبہ کر دیا۔
ڈی جی ایکسائز کے مطابق ایکسائز کی ڈیفالٹر گاڑیوں سے ٹوکن وصولی کے لئے ٹریفک پولیس کومدد کرنا ہوگی،سی ٹی اونے پینڈنگ ای چالانز کی 6 ارب کے قریب وصولی بارے مراسلہ بھجوایا تھا،سیف سٹیز کو آگاہ کردیاکہ وارڈن ایپ میں ٹوکن ٹیکس چیک کرنے کا سافٹ وئیر انٹیگریٹ کریں۔
عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 15 لاکھ کے قریب گاڑی مالکان سالانہ ٹوکن ٹیکس ادا کرتے ہیں،مالی سال کے اختتام پر ایکسائز کی ناکہ بندی کے باوجودلاکھوں گاڑی مالکان ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کرتے،حکومتی ریونیو کو بڑھانے کے لئے دونوں اداروں کو آپس میں تعاون کرنا چاہیے،وارڈنز کی چیکنگ سے ٹوکن ٹیکس وصولی میں بڑا اضافہ ممکن ہے۔