پاکستانجرم وسزا

ایف آئی اے لاہور کی کارروائی,ایس ای سی پی کےعملہ کی ملی بھگت سےکروڑوں کےمالیاتی فراڈمیں ملوث اشتہاری گرفتار

Editor Arshad Mahmood Ghumman

لاہور(ٹی این آئی)ایف آئی اے لاہور زون کی کارروائی,ایس ای سی پی کےعملہ کی ملی بھگت سےکروڑوں کےمالیاتی فراڈمیں ملوث اشتہاری کو گرفتار لیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ملزم عملہ کی ملی بھگت سےکمپنی کےکروڑوں کےشیئرزاپنےنام منتقل کروانےمیں ملوث ہے،گرفتار ملزم کی شناخت شہزادہ عالمگیر کے نام سے ہوئی ،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نےجعلی کاغذات تیارکرکےکمپنی کے کروڑوں مالیت کے 51فیصد شیئرزاپنےنام منتقل کروائے،ملزم نےکمپنی کی سالانہ جنرل میٹنگ برائےالیکشن آف ڈائریکٹرزکےجعلی منٹس آف میٹنگ بھی تیارکیے۔
ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق ملزم ایف آئی اے کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا،ملزم شہزادہ عالمگیرکو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button