اہم خبریںکاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ ساز دن، انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار کی سطح عبور کرگیا

Editor Arshad Mahmood Ghumman

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی کاروبار میں زبردست تیزی ہے اور گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں ریکارڈ ساز کاروبار ہوا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے آغاز پر ہی انڈیکس میں 1013 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 35 ہزار 313 کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں 1500 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 140 کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

وزیراعظم کا اظہار مسرت

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے اسٹاک ایکسچینج کی  ایک لاکھ 35 ہزارپوائنٹس کی سطح عبورکرنے پر مسرت کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرناکاروباری برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی سمت درست ہونے کے عکاس ہیں، ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر دیکھی گئی تھی اور ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 2350 پوائنٹس بڑھا تھا، کاروباری ہفتے کا اختتام 100 انڈیکس نے 134299 پر گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button