اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی

Editor arshad mahmood ghumman

لاہور(ٹی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، باہمی تجارت، صنعت اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش ایک ہی درخت کی دو شاخیں ہیں، ہماری جڑیں مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں پیوست ہیں، پنجاب بنگلہ دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اور ویمن کی ورک فورس میں کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش سے ”ویمن فرسٹ“ ایجنڈے کے تحت خواتین کی قیادت میں صنعتی کلسٹرز اور ڈیجیٹل اپ سکلنگ پروگرامز میں اشتراک کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا  کہ معاہدے کے تحت پنجاب بنگلہ دیش کو 50 ہزار ٹن اعلیٰ معیار کا چاول برآمد کر چکا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button